کورکمانڈر پشاور سے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی اور کیڈٹس کی ملاقات

کورکمانڈر پشاور سے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی اور کیڈٹس کی ملاقات
کیپشن: کورکمانڈر پشاور سے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کی فیکلٹی اور کیڈٹس کی ملاقات

ویب ڈیسک: کورکمانڈر پشاور سے کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی نے فیکلٹی اور کیڈٹس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے۔ اس کے منفی استعمال سے نوجوان طبقہ کو خود بھی احتیاط کرنی چاہئے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرنی چاہئے۔  

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے  کیڈٹس کو دور جدید کو مدنظر رکھتے ہوئے تکنیکی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ اور اس کے مثبت استعمال کے حوالے آگاہی فراہم کی۔ 

کور کمانڈر نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم پر منحصر ہے۔ اور اسی سے قومیں اپنا مقام پیدا کرتی ہیں،سوشل میڈیا ایک حقیقت ہے۔ اس کے منفی استعمال سے نوجوان طبقہ کو خود بھی احتیاط کرنی چاہئے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرنی چاہئے۔  

کیڈٹس نے کور کمانڈر پشاور سے موجودہ حالات میں سیکیورٹی اور ترقی کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ طلباء اور فیکلٹی ممبرز نے پاک فوج کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں بھی اس طرح کی خصوصی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا۔

Watch Live Public News