کورونا کے بعد ایک اور وبا سر اُٹھانے لگی

کورونا کے بعد ایک اور وبا سر اُٹھانے لگی
ٹوکیو(پبلک نیوز) جاپان میں نئی وائرل بیماری کا انکشاف ہوا ہے ، جاپان میں انسانوں کو بیمار کرنے والا نیا وائرس دریافت کر لیا گیا ہے جسے ییزو وائرس کا نام دیا گیا ہے. جاپان کی ہوکائیڈو یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ییزو وائرس کے بارے میں پہلے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں. ییزو وائرس سے انسانوں میں کریمئین کانگو بخار اور نیروبی شیپ ڈزیز کا باعث بننے والے جرثوموں سے تعلق رکھتا ہے. جاپان میں ییزو وائس کا پہلا کیس 2019 میں رپورٹ کیا گیا . مریض کی صحتیابی کے بعد خون کے نمونوں پر کی گئی تحقیق میں نیا وائرس دریافت کیا گیا. ماہرین کے مطابق ییزو وائرس 15 مختلف انواع والے خاندان سے تعلق رکھتا ہے جسے نیرو وائرسز کا نام دیا گیا ہے، 4 نیرو وائرسز انسانوں کو بیمار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔