کراچی(پبلک نیوز)مالی سال کے پہلے 2ماہ میں تجارتی خسارے میں 119.94 فیصد اضافہ ہوا.
ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے، برآمدات 27.59 فیصد اضافے سے 4 ارب 57کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گذشتہ سال 3 ارب 58کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں. درآمدات 72.59فیصد اضافے سے 12 ارب 6 کروڑ ڈالر رہیں، گذشتہ سال 6 ارب 99کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں.
ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ 7 ارب 49کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا،جولائی کے مقابلے اگست میں برآمدات میں 4.53 فیصد کمی رہی، جولائی 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 34کروڑ ڈالر تھا، اگست 2020 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 23 کروڑ ڈالر تھا،جولائی کے مقابلے اگست میں درآمدات میں 15.39 فیصد اضافہ ہوا . ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2021 میں درآمدات کا حجم 5 ارب 60کروڑ ڈالر تھا اور اگست 2020 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 46 کروڑ ڈالر تھا.