بجلی3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

بجلی3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کرنے کی منظوری دے دی ،اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ مہنگائی سے ستائے عوام کےلئےمزیدمشکل، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ، اس وقت گزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین سے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے ، جو کہ ستمبر تک چارج کیا جائے گا اور پھر یہ والی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹس ختم ہو جائے گی۔ نیپرا کے مطابق چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ گزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی نسبت 18 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی 3ماہ کے لئے ہو گا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔