اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے سطحی ذہنیت پر مبنی بیان دیا ٗعمران صاحب آپ کے اوٹ پٹانگ اور کھوکھلے فلسفوں سے اس مجرمانہ ذہنیت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے جو صرف درندگی ہے ٗوزیراعظم کے منصب پر بیٹھے شخص کی اپنی سوچ اور علمیت کا یہ عالم ہو تو وہاں سماج کا جنگل بننا یقینی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے جسمانی زیادتی کے حوالے سے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے ٗ عمران صاحب سے نہ معیشت چلتی ہے، نہ غریبوں کو روزگار ملتا ہے، مہنگائی ختم ہوتی ہے نہ حکومت چلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بس زبان ہے وہ بھی ٹھیک نہیں چلتی ہے ٗہمیشہ جہالت اور بداخلاقی کا پرچار کرتی ہے ٗعمران صاحب معصوم بچوں کا فحاشی کی وجہ سے ریپ ہورہا ہے؟یہ بیان دے کر عمران صاحب نے معصوم ریپ وکٹمز اور ان کے گھر والوں کا دل دکھایا ہےمریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کے بیان پر ہر پڑھا لکھا اور باشعور فرد حیران، پریشان اور فکرمند ہے ٗ عمران صاحب کا بیان ان کی سوچ ، ناقص علمی اور دماغی خلل کا ثبوت ہے ٗان کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ وہ اس معاملے میں بھی مکمل نابلد، عمومی جاہلانہ مردانہ سوچ کے مالک ہیں ۔