جنوبی پنجاب میں پہلی بار انٹرنیشنل باکسنگ کا اکھاڑہ سج گیا

جنوبی پنجاب میں پہلی بار انٹرنیشنل باکسنگ کا اکھاڑہ سج گیا
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) رحیم یار خان کے انٹرنیشنل باکسر اور انگلینڈ کے باکسر لائن کنگ کے درمیان باکسنگ ٹاکرا جنوبی پنجاب میں پہلی بار انٹرنیشنل باکسنگ کا اکھاڑہ سج گیا۔ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ٹائیگر ہمدانی کو انگلینڈ کے انٹرنیشنل باکسر لائن کنگ نے پروفیشنل باکسنگ فائٹ کا چیلنج دیا جس کو ٹائیگر ہمدانی نے قبول کر لیا جس پر ٹائیگر ہمدانی نے رحیم یار خان میں مقابلے پیش کش کی اور اب ٹائیگر ہمدانی اس باکسنگ مقابلے کو لڑ کر جیتنے کیلئے پر عزم ہیں۔ شام ہوتے ہی محبت وطن پاکستانی اور انٹرنیشنل باکسر نہ صرف خود تیاری کرتے ہیں بلکہ باکسنگ میں دلچسپی رکھنے والے دیگر نوجوان کو بھی فری میں ٹریننگ دیتے ہیں تبھی تو ان کے شاگرد بھی باکسنگ مقابلے میں جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ محبت وطن پاکستانی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر ٹائیگر ہمدانی کہتے ہیں کہ یہ جنوبی پنجاب میں بنایا جانے والا پہلا پروفشنل رنگ ہے جس میں سعودی عرب بمقابلہ پاکستان اور پاکستان بمقابلہ افغانستان کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ کے مقابلے سے وطن عزیز کا بہترین امیج سامنے آئے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ انٹرنیشنل باکسنگ کے مقابلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔