’'تمام مضامین اردو میں پڑھانا سمجھ سے بالا تر ہے‘

’'تمام مضامین اردو میں پڑھانا سمجھ سے بالا تر ہے‘
کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نصاب تعلیم صوبائی معاملہ ہے اس میں تبدیلی یا اس پر کوئی بھی فیصلہ دینے کا وفاق کو کوئی اختیار نہیں۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کوئی اختیار نہیں وہ صوبوں پر یکساں نظام کو لاگو کرے۔ سندھ حکومت ایسے کبھی بھی نوٹیفکیشن کو نہیں مانے گی۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ بات وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو بھی کہہ دی تھی۔ وفاق کو کسی بھی طور اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ایسا کوئی بھی فیصلہ ہم پر لاگو کرے۔ یہ چیز واضح ہے کہ ہم یہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مضامین کو اردو میں پڑھایا جانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اگر کوئی فرد اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم دلانے کا خواہش مند ہے اس کے لیے وہ وسائل بھی رکھتا ہے تو وہ اپنے بچوں کو انگریزی تعلیم کے لیے ملک سے باہر بھجوا دے گا جو انتہائی غیر مناسب ہے۔ سعید غنی نے بتایا کہ اگر پاکستان میں ایسی سہولت نہیں ہو گی تو لوگ بچوں کو باہر بھجوائیں گے۔ والدین کو آپشن دی جائیں تاکہ وہ جس زبان میں چاہیں تعلیم دلوائیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔