ویب ڈیسک: بھارت کے شہر کانپور میں خواجہ سراؤں کا علاقے کے تنازع پر جھگڑا،سرعام فائرنگ ایک دوسرےپر پتھراؤ سے متعدد خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔تصادم میں زخمی ایک خواجہ سرا کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے خواجہ سرا کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کانپور شہر کےعلاقے چکری میں رہائش پذیر خواجہ سرا رولی گوڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں گذشتہ 25 سال سے رہائش پذیر ہے ۔ تاہم ایک اور خواجہ سرا گروہ نے یہاں آکر بھیک مانگنا شروع کردی جس پراس نے پولیس کو شکایت کی مگرکوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
اب وہ فنکشن سے رات ایک بجے واپس گھرپہنچی تو گاڑی سے اترتے ہی اس پر پتھر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ اسے بچانے کے لئے ساتھی آئے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔
اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خواجہ سراؤں کا ایک گروپ کس طرح ایک گاڑی پر پتھراؤ کر رہا ہے۔ ملزم پارٹی اینٹوں، پتھروں اور لاٹھیوں سے پوری طرح تیاردکھائی دیتی ہے۔ اس کے بعد دوسرے گروہ کے ایک خواجہ سرا کو بالوں سے گھسیٹ کر لاٹھیوں سے بے دردی سے پیٹا جا رہا ہے۔
اس پورے معاملے میں چکری تھانہ انچارج اشوک کمار دوبے نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔