ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، متعدد ہلاکتیں اور درجنوں زخمی

ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، متعدد ہلاکتیں اور درجنوں زخمی
کیپشن: ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل میں تباہی، متعدد ہلاکتیں اور درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی ہوئی ہے، متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ تل ابیب میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

بیت شمیش پر بھی میزائل داغے گئے، جس کے بعد اسرائیل میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور شہریوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک 3 ہزار 350 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہلاکتوں کے حوالے سے اسرائیلی حکام کی جانب سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر حملے جاری ہیں اور تنظیم نے ایک ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔