بنکرز کی کمی: اسرائیلی فوجی اہلکاروں کاڈیوٹی انجام دینے سے انکار

بنکرز کی کمی: اسرائیلی فوجی اہلکاروں کاڈیوٹی انجام دینے سے انکار
کیپشن: بنکرز کی کمی: اسرائیلی فوجی اہلکاروں کاڈیوٹی انجام دینے سے انکار

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کو بنکرز کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث بعض اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رضاکار اہلکاروں نے راکٹ اور میزائل حملوں سے ناکافی تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوسٹنگ پر رپورٹ کرنے سے انکار کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاجسٹک مسائل کا جواز پیش کرتے ہوئے بنکرز کی فراہمی بار بار مؤخر کی جا رہی ہے، جس سے اہلکاروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سائرن بجتا ہے تو وہ صرف ہیلمٹ پہن کر اپنی جان بچانے کی دعا کرتے ہیں۔

ایک اور اہلکار کا کہنا تھا کہ اگر کوئی زخمی ہو جائے تو کیا صرف افسوس کا اظہار ہی کیا جائے گا؟

اہلکاروں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ جو فوج ہزاروں کلومیٹر دور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، کیا وہ اپنے سپاہیوں کو بنیادی تحفظ یعنی ایک بنکر بھی فراہم نہیں کر سکتی۔