ایران جنگ میں زخمی ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعدادمنظرعام پر آگئی

ایران جنگ میں زخمی ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تعدادمنظرعام پر آگئی
کیپشن: ایران جنگ میں زخمی ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

ویب ڈیسک: ایران کے ساتھ جاری جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تصدیق شدہ تعداد سامنے آ گئی ہے۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق اس جنگ میں اب تک 200 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ امریکی فوجی 7 مختلف ممالک میں زخمی ہوئے، جبکہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ کے آغاز کے بعد ایران کے حملوں میں اب تک 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیلی اور امریکی اہداف پر حملوں کی 57 ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران نے ان حملوں کو رمضان میں اپنی والدہ کی گود میں شہید ہونے والے شیر خوار بچے مجتبیٰ کے نام سے منسوب کیا ہے۔