قطرنے ایران کی توانائی تنصیبات پراسرائیلی حملے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا

قطرنے ایران کی توانائی تنصیبات پراسرائیلی حملے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا
کیپشن: قطرنے ایران کی توانائی تنصیبات پراسرائیلی حملے کو غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: قطر نے ایران کی توانائی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کو سخت الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے نہایت خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام قرار دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ سے منسلک توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو درحقیقت قطر کے نارتھ فیلڈ کی توسیع سمجھی جاتی ہے۔ بیان میں خبردار کیا گیا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

قطر نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے حملے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں توانائی کی فراہمی کو متاثر کر سکتے ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی اس حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق ایران میں واقع پارس جنوبی گیس فیلڈ قطر کے شمالی گیس فیلڈ سے جڑا ہوا ہے، اور اس حساس مقام کو نشانہ بنانا عالمی توانائی نظام کے لیے خطرناک پیش رفت ہو سکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اپنے بیان میں تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اہم توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے مکمل گریز کریں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔