علی لاریجانی کی شہادت کا ردعمل: ایران کااسرائیل پرکلسٹرمیزائلوں سے بڑاحملہ

علی لاریجانی کی شہادت کا ردعمل: ایران کااسرائیل پرکلسٹرمیزائلوں سے بڑاحملہ
کیپشن: علی لاریجانی کی شہادت کا ردعمل: ایران کااسرائیل پرکلسٹرمیزائلوں سے بڑاحملہ

ویب ڈیسک: ایرانی فورسز نے علی لاریجانی کی شہادت کے بعد وسطی اسرائیل پر کلسٹر میزائلوں سے بڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے حملے کے دوران ایک کلسٹر میزائل فضا میں پھٹا جس کے جلتے ہوئے ٹکڑے وسیع علاقے میں پھیل گئے، جن کے اثرات تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں دیکھے گئے۔

رپورٹس کے مطابق یروشلم، رامات گن اور بنی براک میں بھی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک 70 سالہ مرد اور خاتون ہلاک ہو گئے، جبکہ شارون کے علاقے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں میں کم از کم چار مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر درجن سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ گروپ کے مطابق اطلیت بیس، جو حیفا کے جنوب میں واقع ہے، پر اسرائیلی بحری یونٹ کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ جنوبی لبنان اور اسرائیل میں فوجی اہداف پر بھی حملے کیے گئے۔