سعودی عرب اور قطرکاآپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم

سعودی عرب اور قطرکاآپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم
کیپشن: سعودی عرب اور قطرکاآپریشن غضب للحق عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ویب ڈیسک: سعودی عرب اور قطر نے عیدالفطر کے موقع پر پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن “ غضب للحق” عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عارضی جنگ بندی امن کی جانب ایک مثبت اور اہم قدم ہے۔ سعودی عرب نے اس پیش رفت کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں۔

قطر نے بھی اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر جنگ بندی دونوں ممالک کے درمیان ماحول کو بہتر بنانے میں مدد دے گی اور یہ اقدام مستقبل میں مستقل امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کے پیش نظر آپریشن “ غضب للحق” کو 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات تک عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اگر افغانستان کی جانب سے دراندازی جاری رہی تو آپریشن دوبارہ مزید شدت کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔