ٹرمپ کےحالیہ بیانات کامقصدعالمی توانائی کی قیمتوں کو کم کرناہے،ایرانی وزارت خارجہ

ٹرمپ کےحالیہ بیانات کامقصدعالمی توانائی کی قیمتوں کو کم کرناہے،ایرانی وزارت خارجہ
کیپشن: ٹرمپ کےحالیہ بیانات کامقصدعالمی توانائی کی قیمتوں کو کم کرناہے،ایرانی وزارت خارجہ

ویب ڈیسک: ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا مقصد عالمی توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ خطے کے بعض ممالک کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم ہیں اور مختلف تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، تاہم ان تمام کوششوں کا رخ واشنگٹن کی جانب ہونا چاہیے۔ ایران نے واضح کیا کہ وہ اس جنگ کا آغاز کرنے والا فریق نہیں ہے۔

ایک اور بیان میں ترجمان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں دوست ممالک کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے، تاہم ایران نے تاحال ان تجاویز پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ محتاط طرزِ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ایران مذاکرات کے معاملے میں جلد بازی سے گریز کرتے ہوئے خطے میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔