علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ڈونلڈٹرمپ کا ردعمل آگیا

علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ڈونلڈٹرمپ کا ردعمل آگیا
کیپشن: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ڈونلڈٹرمپ کا ردعمل آگیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اپنے اہداف کے حصول میں شیڈول سے بہت آگے جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایران پر حملے کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کارروائی نہ کی جاتی تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کارروائیاں منصوبے کے مطابق نہیں بلکہ اس سے بھی تیز رفتار انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی حکام کے مطابق علی لاریجانی امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شہید ہوئے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ مشرقی تہران میں اس وقت کیا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے ہوئے تھے، جبکہ اس حملے میں ان کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہو گئے۔