امریکا یو اے ای کو 7 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا،امریکی اخبار کادعویٰ

امریکا یو اے ای کو 7 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا،امریکی اخبار کادعویٰ
کیپشن: امریکا یو اے ای کو 7 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرے گا،امریکی اخبار کادعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے میں تقریباً 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور 1 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکا خلیجی ممالک کو مجموعی طور پر 16 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان بھی کر چکا ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان حالیہ ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور ایران کے حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے شہری آبادی اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔