روسی صدر نے علی لاریجانی کی شہادت کو باضابطہ قتل قرار دیدیا

روسی صدر نے علی لاریجانی کی شہادت کو باضابطہ قتل قرار دیدیا
کیپشن: روسی صدر نے علی لاریجانی کی شہادت کو باضابطہ قتل قرار دیدیا

ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی رہنما علی لاریجانی کی شہادت کو باضابطہ قتل قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کا کہنا ہے کہ علی لاریجانی کو نشانہ بنانا انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، جس سے عالمی اصولوں کو پامال کیا گیا ہے۔

اس سے قبل روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ خودمختار ممالک کی قیادت کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔

کریملن نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عالمی قوانین کے منافی ہیں بلکہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے عالمی برادری کو اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔