علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سعید جلیلی کے عبوری سیکرٹری بننے کا امکان

علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سعید جلیلی کے عبوری سیکرٹری بننے کا امکان
کیپشن: علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سعید جلیلی کے عبوری سیکرٹری بننے کا امکان

ویب ڈیسک: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی شہادت کے بعد سابق سیکرٹری سعید جلیلی کے عارضی طور پر یہ ذمہ داری سنبھالنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ علی لاریجانی اپنے بیٹے اور ایک معاون سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔ یہ واقعہ تہران میں پیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق علی لاریجانی کو سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نامزد کیا تھا، جبکہ ان کے ساتھ سعید جلیلی بھی کونسل کا حصہ رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر سعید جلیلی کو یہ ذمہ داری دی جا سکتی ہے، جب تک ممکنہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے کونسل کے لیے مستقل نمائندے کا تقرر نہیں کیا جاتا۔