اسرائیلی فوج کا علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ایران کی تردید

اسرائیلی فوج کا علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ایران کی تردید
کیپشن: اسرائیلی فوج کا علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، ایران کی تردید

ویب ڈیسک: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں  کہا گیا ہے فوری طور پر واضح نہیں کہ آیا علی لاریجانی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔

ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقے میں دھماکے سنے گئے، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔