ایران میں جاسوسی کے الزام میں 10 غیر ملکی افراد گرفتار

ایران میں جاسوسی کے الزام میں 10 غیر ملکی افراد گرفتار
کیپشن: ایران میں جاسوسی کے الزام میں 10 غیر ملکی افراد گرفتار

ویب ڈیسک: ایران کے شمال مشرقی علاقے میں جاسوسی کے الزام میں 10 غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے نے انجام دی، جس دوران ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پر حساس تنصیبات سے متعلق معلومات اکٹھی کرنے اور ممکنہ فیلڈ آپریشنز کی تیاری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایرانی حکام نے تاحال گرفتار افراد کی قومیت کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔