ایران جنگ میں امریکا کے اب تک16جنگی طیارےتباہ ہوچکے،بلومبرگ کا انکشاف

ایران جنگ میں امریکا کے اب تک16جنگی طیارےتباہ ہوچکے،بلومبرگ کا انکشاف
کیپشن: ایران جنگ میں امریکا کے اب تک16جنگی طیارےتباہ ہوچکے،بلومبرگ کا انکشاف

ویب ڈیسک: امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر اسٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں، جبکہ اس کے علاوہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اپنے ہی فائر کا نشانہ بنے۔

اسی طرح ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس کے عملے کے تمام 6 ارکان ہلاک ہو گئے۔

بلوم برگ کے مطابق مزید 5 کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں نشانہ بنے، جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران اب تک امریکا کے بغیر پائلٹ کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے 9 کو تباہ کر چکا ہے، جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔