آبنائے ہرمزکھلوانےکےکسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے،میکرون

آبنائے ہرمزکھلوانےکےکسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے،میکرون
کیپشن: آبنائے ہرمزکھلوانےکےکسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے،میکرون

ویب ڈیسک: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے واضح کیا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

اپنے بیان میں میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس اس تنازع کا فریق نہیں، اس لیے موجودہ صورتحال میں کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانس ایک ایسے بین الاقوامی اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی میں کمی کے بعد خطے میں آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنا سکے۔

اس سے قبل کئیر اسٹارمر بھی واضح کر چکے ہیں کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے کسی بھی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔