بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر
کیپشن: بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر

ویب ڈیسک: بغداد میں قائم امریکی سفارتخانے کو ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسے حالیہ عرصے کا سب سے بڑا اور شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں اور فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی شدت غیر معمولی تھی اور اسے حالیہ حملوں کے سلسلے میں سب سے بڑا حملہ سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں سے چند گھنٹے قبل امریکی سفارتخانہ بغداد کی جانب سے عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروہ بار بار بغداد کے انٹرنیشنل زون کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔