ٹرمپ کا ساتھ دینا ایسا ہےجیسےآئس برگ سےٹکرانےکےبعدٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنا،جنرل مائیکل یاکوفلیو

ٹرمپ کا ساتھ دینا ایسا ہےجیسےآئس برگ سےٹکرانےکےبعدٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنا،جنرل مائیکل یاکوفلیو
کیپشن: ٹرمپ کا ساتھ دینا ایسا ہےجیسےآئس برگ سےٹکرانےکےبعدٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنا،جنرل مائیکل یاکوفلیو

ویب ڈیسک: نیٹو کے فرانسیسی جنرل مائیکل یاکوفلیو نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ دینا بالکل ایسے ہے جیسے آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد ٹائٹینک کا ٹکٹ خریدنا۔

جنرل یاکوفلیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اقدام اتحادیوں کی جانب سے امریکا کی حمایت میں تاریخی نقصان کے مترادف ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد نہیں کی تو نیٹو کا مستقبل بہت خراب ہو جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے دورانِ پرواز گفتگو میں کہا کہ ہم ایران سے بات کر رہے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے ہفتے کے روز آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے چین سمیت دنیا بھر سے مدد طلب کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ چین کے ساتھ ساتھ فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگر ممالک بھی اپنے جنگی جہاز آبنائے ہرمز بھیجیں گے۔

دوسری جانب، دنیا نے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر خاموشی اختیار کی، جاپان نے اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا، چین بھی ٹرمپ کے مطالبے پر خاموش رہا۔

جنوبی کوریا نے کہا کہ ٹرمپ کی اپیل موصول ہو گئی ہے اور وہ صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ فرانس اور برطانیہ نے پہلے ہی خطے میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔