ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم شجاعت حسین،سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا پرائیویٹ سیکرٹری پولیس حراست میں جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گجرات میں محمد مسعود کوتھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں فائرنگ کے مقدمہ میں گرفتار کیاگیا تھا،واقعے کے بعد ڈی پی او گجرات کا ایکشن اے ایس آئی سمیت 4 اہلکاروں پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں اے ایس آئی کامران اختر،زاہد حسین،شاہد اقبال،خرم الیاس کو نامزد کیاگیا،اے ایس آئی کی غفلت کے باعث وزیر اعلی کا سیکرٹری دوران حراست جاں بحق ہوا،محمد مسعود کی موت دوران پولیس حراست دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی،سابق سیکرٹری کو سی ایم ایچ کھاریاں لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ وہ سکے۔