اسلام آباد: ترجمان جرمن وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ، ترجمان جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں مصروفیات منسوخ کر دیں ہیں ، جرمن وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آنےوالی جرمن وزیر خارجہ کو یونان اور ترکی بھی جانا تھا۔ خیال رہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے آج صبح وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے تفصیلی ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر بھی شریک تھیں۔ جس کے بعد جرمن وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شانداراستقبال اور میزبانی پر شکر گزار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان بحران سے سب سےزیادہ پاکستان متاثر ہوا، بلاول بھٹو کیساتھ افغان بحران پر بات چیت ہوئی ، پاکستان کےعوام نے بڑے دل کامظاہرہ کیا اور افغان عوام کی مدد کی۔