پا کپتن: ملیشیا ء پلٹ نوجوان سے ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن میں دومسلح ڈاکو فریش پوائنٹ چوک سے اسلحہ کی نوک پر ملیشاء پلٹ نوجوان سےموبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ راہ گیر سے موبائل فون چھینے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ اس کے علاوہ محلہ جھجرانوالہ اور اسپتال روڈ پر جاتے ہوئے شہری بھی اسلحہ کی نوک پر نقدی اور موبائل سے محروم ہوگئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے باوجود پولیس ڈاکووں کی گرفتاری عمل میں نہ لاسکی جس وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس ہے ۔