وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف کی عوامی نمائش کا فیصلہ

وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف کی عوامی نمائش کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کوتوشہ خانہ کے تحائف دکھانےکا اہتمام کیا جائے گا تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں سکیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے، بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام بھی دیکھ سکیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں تحائف کی جگہ مختص کر دی گئی ہے، وزیراعظم ہاؤس میں مختص جگہ پر یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے۔ بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیےہیں ، توشہ خانہ میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے، وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے ،تحائف میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں، ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔ خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے قیمتی قلم، انگوٹھی، 'کف لنک' (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف بھی توشہ خانے میں جمع کرا دئیے ہیں۔ خیال رہے کہ شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔