ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ آگیا

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ آگیا
کیپشن: ٹک ٹاکر ،سامیہ حجاب ،کیس ،نیا موڑ آگیا

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ ، سامعہ حجاب اور حسن زاہد کی منگنی ہو چکی ہے، منگنی کی تصاویر عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور دھمکیاں دینے کا معاملہ، دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزم حسن زاہد 5 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے۔

جس کے جواب میں پولیس نے کہا کہ پچھلے آڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی ٹاپئنگ کی غلطی تھی جس کو فوراً ٹھیک کروا لیا گیا تھا، 

حسن زاہد کے وکیل کیجانب سے ملزم اور مدعائی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی۔ مدعیہ سامعہ حجاب کی والدین کے حوالے سے بیان کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم حسن زاہد اور مدعیہ کی منگنی ہوچکی ہے، وکیل صفائی کیجانب سے حسن زاہد اور سامعہ حجاب کی منگنی کی تصاویر عدالت میں پیش کی گئی۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم سے 45 ہزار روپے رقم ریکور کر لی گئی ہے، ملزم سے گاڑی، اسلحہ اور ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ ملزم کا مزید 8 روزہ ریمانڈ مطلوب ہے۔

جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ حسن زاہد نے ایک مقدمہ میں ضمانت کروائی تو جان بوجھ کر دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، جس وقت کا وقوعہ بنایا گیا ہے ملزم اسوقت جناح سپر میں موجود تھا۔ ملزم حسن زاہد نے سامعہ حجاب سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو جعلی رسیدیں دی گئی۔ حسن زاہد کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج درج ہے۔

Watch Live Public News