ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں1.16 فیصد کا بڑا اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں1.16 فیصد کا بڑا اضافہ
اسلام آباد: ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1عشاریہ 16 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 8.42 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈے 2.52 فیصد، دال مونگ 0.88 اور چینی 0.84 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 2.03 فیصد اضافہ ہوا، کیلے 0.67 فیصد، لکڑی 0.55 اور چائے 0.37 فیصد مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.82 فیصد، آلو 4.34 اور چکن 2.99 فیصد سستا ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔