پاکستان کی فوج سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا، نواز شریف

پاکستان کی فوج سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا، نواز شریف

(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن  کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے   لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد نمائندہ بی بی سی کیرولین ڈیوس سے خصوصی اور مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اُن کے خیال میں پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات ’مکمل طور پر شفاف‘ ہیں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کا پاکستان کی فوج سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ اس موقع پر نواز شریف کے ساتھ موجود اُن کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد کی ’ پاکستان کے عوام کے ساتھ ڈیل ہے۔‘

Watch Live Public News