وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا بیان ، کہا عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر گوگی راج قائم کیا تھا ، عمران خان کا بھیانک چہرہ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بے نقاب ہو چکا ہے. شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مخالفین کو چور چور کہنے والا خود مالی اور اخلاقی طورپربد دیانت ہے، مولا علی نے فرمایا تھا طاقت اور دولت انسان کی اصلیت بے نقاب کرتی ہے ، عمران خان کے تمام روپ مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے درست کہا تھا نیب اور معیشت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ شازیہ مری نے مزید کہا عمران خان کو ذہنی علاج کی ضرورت ہے، عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا جسکی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، صدر آصف علی زرداری نے دوسری بار پاکستان کو بچایا ہے ، عمران خان کو مزید اقتدار میں رہنے دیتے تو ملک کا دیوالیہ نکل جاتا۔