سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  1 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد سونا فی تولہ  3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے  کا ہوگیا ہے ۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں  1 ہزار 286 روپے  کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت  3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 3325 ڈالر ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہوئی تھی۔جس کے بعد سونا  فی تولہ 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News