رحیم یار خان ( پبلک نیوز) ڈہرکی کے قریب ہونے والے ریل گاڑیوں کے تصادم میں جاں بحق 9 افراد کی نعشیں ایسی ہیں جن کی شناخت نہ ہو سکی۔
ترجمان شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق 9 افراد کی لاشیں ایسی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ریلوے عملہ اور انتظامیہ کی مدد سے لاوارث لاشوں کو شناخت کرنے کا عمل جاری ہے۔ تمام لاشوں کو شیخ زید ہسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی۔ 100 سے زیادہ زخمی مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 47 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرینوں کے حادثے میں 62 جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل
وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثہ کی کل تک رپورٹ مرتب ہو جائے گی۔ وزیراعظم کو حقائق سے آگاہ کر دیا ہے۔ سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک بوسیدہ ہو چکا ہے۔