ایران اپنے حقوق کے دفاع اور سفارت کاری کے راستوں پر گامزن ہے: صدر مسعود پزشکیان

ایران اپنے حقوق کے دفاع اور سفارت کاری کے راستوں پر گامزن ہے: صدر مسعود پزشکیان
کیپشن: ایران اپنے حقوق کے دفاع اور سفارت کاری کے راستوں پر گامزن ہے: صدر مسعود پزشکیان

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک قومی سلامتی کے تحفظ اور عوام کے امن کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور دفاع کے ساتھ ساتھ سفارت کاری کا عمل بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی اولین ترجیح ملک کی سلامتی اور عوام کا تحفظ ہے۔ ان کے بقول سفارت کاری اور دفاع قومی طاقت کے دو اہم ستون ہیں، جن کے ذریعے ایران اپنے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کا ہر سطح پر دفاع کیا جائے گا اور ملک کسی بھی خطرے یا دباؤ کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے نہ میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی مذاکرات کا راستہ ترک کیا ہے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ قومی اتحاد، دانشمندی اور استقامت کے ذریعے ایران موجودہ چیلنجز پر قابو پا کر اس آزمائش سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گا۔

Watch Live Public News