بلوچستان کے ضلع سبی کے جیل روڈ پر خوفناک دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی اداروں کے رضا کار بھی جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے علاقے میں امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سبی ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ سبی ڈسٹرکٹ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سرور ہاشمی نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں اور 28 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔