چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت الزامات لگائے، آئی ایس پی آر

چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت الزامات لگائے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی : سابق وزیر اعظم عمران خان کے الزامات پر پاک فوج کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے عمران خان کے الزامات ناقابل قبول قرار دے دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بغیر ثبوت حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بے بنیاد الزام لگایا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی افسوسناک ، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔الزام تراشی کا سلسلہ ایک سال سے متقل جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنایا جاتا ہے۔سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہہے قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔