پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،08 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،08 اکتوبر 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کامیاب پالیسی، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کادورہ پاکستان ری شیڈول کرنےپرغور، چیف ایگزیکٹوڈیوڈوائٹ کا کہنا ہے کہ کیوی ٹیم 2023 سےپہلےپاکستان کےدورے پرآ سکتی ہے وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی کی شرکت،ملک کودرپیش اندرونی وبیرونی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا،افغانستان کی صورتحال اورملکی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ میں شاہ محمودقریشی سےملاقات،دوطرفہ تعلقات،افغانستان اور علاقائی امن سےمتعلقہ امورپرتبادلہ خیال،وزیرخارجہ کہتےہیں پرامن افغانستان کےمعاملےپرپاکستان اورامریکہ کے نقطہء نظرمیں ہم آہنگی موجودہے سندھ حکومت نے عوام کو آٹا مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب کی پریس کانفرنس ، کہا پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 اور سندھ میں 1400 روپے کا ہے،سندھ کےسرکاری گوداموں میں موجود گندم فلور ملز کوفراہم کی جائے ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 فیصد سے کم ہو گئی، ایک روز میں 912 نئے کیسز رپورٹ، مزید 26 مریض انتقال کر گئے، فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 648 ہو گئی، 2 ہزار 761 مریضوں کی حالت تشویشناک

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔