توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف فردجرم کی کارروائی پھرموخر

توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف فردجرم کی کارروائی پھرموخر
کیپشن: توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان،بشریٰ بی بی کیخلاف فردجرم کی کارروائی پھرموخر

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس کا معاملہ، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بارپھر موخر ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سینئرجج سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس میں کی۔عدالت نے بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فردجرم عائد کرنا تھی،اڈیالہ جیل سیکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔؎

جیل حکام نے بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث جیل سماعتیں ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی تھی۔

Watch Live Public News