نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نوازشریف کی میڈیا سے گفتگوhttps://t.co/vuzlgje8Aa
— PML(N) (@pmln_org) September 8, 2021
اسلام آباد(پبلک نیوز) مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی، جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی. مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی، نمائندہ حکومت نہ ہو تو عوام مسترد کر دیتے ہیں، ہمیں افغان بہن بھائیوں کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے، افغانستان کے اندرونی معاملات میں ہمیں دخل نہیں دینا چاہیے. مریم نواز نے کہا کہ میرے کیس کے میرٹس بہت مضبوط ہیں، یہ بالکل نہیں کہا کہ میرٹس پر درخواست نہ سنی جائے، تبدیلی تو آئے گی اور اچھے کیلئے آئے گی، اس جھوٹی تبدیلی سے جلد جان چھوٹے گی. حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہے. ان کا کہنا تھا کہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں، انہوں نے دو روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کر لی. عدالت اور قوم کے سامنے حقائق آنے چاہیئں کہ میرے خلاف کیس کیسے بنے. اس دوران مریم نواز پیپلزپارٹی سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز کرتی رہیں.انہوں نے مزید کہا پارٹی شہبازشریف کو وزیراعظم نامزد کرتی ہے تو ہم سپورٹ کریں گے.