'اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا'

'اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا'
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔ صحافی کے ایک سوال کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔ گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔ صحافیوں کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔