شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا شدید ردعمل

شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا شدید ردعمل
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کو حراست میں لئے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اغوا قرار دیدیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے شدید ردعمل میں عمران خان نے لکھا کہ یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی جمہوری ملک میں ایسی شرمناک حرکتیں ہو سکتی ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکنوں کیساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد سے تحریک انصاف کے اہم رہنما شہباز گل کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیادت کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1556950813884534787?s=20&t=DQM1oLBwhUZMKNurNT7AwA دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان پر اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اکسانے کا الزام ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف مقدمے میں اداروں اور ان کے سربراہوں کیخلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ادھر شہباز گل کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے. عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں‌آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کی جائے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔