حیدر آباد: خدمت خلق فاؤنڈیشن اسپتال میں خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چھ میں سے پانچ بچے پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی انتقال کر گئے تھے، ہسپتال میں زیر علاج چھٹی نو زائیدہ بچی بھی آج دم توڑ گئی ہے۔ 30 سالہ خاتون ریکھا لکشمن پانچ ماہ کی حاملہ تھیں۔ خاتون ریکھا لکشمن کا تعلق عمر کوٹ سے ہے ، خاتون کا کیس سینئر گائنالوجسٹ سپنا کماری نے کیا ۔ پیدا ہونے والے 6 میں سے 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں تھیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر نے کہا کہ بچے پری میچور ہونے کے سبب وقفے وقفے سے انتقال کرتے رہے ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نو زائیدہ پیدا ہونے والے بچے قبل ازوقت پیدا ہوئے اور کم وزن ہونے کے سبب انتقال کر کر گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دو خواتین خدمت خلق فاؤنڈیشن اسپتال میں چار چار بچوں کو جنم دے چکی ہیں۔