علی ظفر کا ارشد ندیم کےلئے بڑا اعلان

علی ظفر کا ارشد ندیم کےلئے بڑا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر نے اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے ایک ملین روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

علی ظفر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں ارشد ندیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ وہ اپنی علی زی فاؤنڈیشن کی جانب سے ارشد ندیم کو ایک ملین روپے کا انعام دیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز کی کامیابی کا وہ جشن منانا چاہیے جس کے وہ حقیقی طور پر مستحق ہیں۔

علی ظفر نے حکومت پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کا ہیرو کی طرح استقبال کیا جائے اور ان کے نام پر ایک اسپورٹس اکیڈمی قائم کی جائے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ایتھلیٹس کو وہ سپورٹ ملنا شروع ہو جائے جو ان کا حق ہے تو پاکستان ہر سال 10 گولڈ میڈل جیت سکتا ہے۔

Watch Live Public News