بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا معاملہ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا معاملہ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا معاملہ، سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 9 مئی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ 12 اگست کو سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے گا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل ہوں گے۔

رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔ رجسٹرار آفس نے بانی تحریک انصاف کی لیگل ٹیم کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی۔

Watch Live Public News