عدالت کے حکم کے باوجو لاہور کے کچھ اسکولز آج کے روز کُھل گئے

عدالت کے حکم کے باوجو لاہور کے کچھ اسکولز آج کے روز کُھل گئے
لاہور: دو روز قبل لاہور میں اسموگ کے باعث سکولز میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن اسکولوں نے یہ احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں متعدد پرائیویٹ اسکولز جمعے کے روز بھی کھل گئے ہیں اور بچے والدین کے ساتھ صبح کے وقت اسکولز جاتے دکھائی دیے ہیں۔ اس دوران یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ کسی بھی بچے نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسپورٹس ڈے کے نام پر اسکولوں میں بچوں کو بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور دنیا بھر کے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔