سندھ میں عادی مجرموں کی الیکٹرانک آلے سے نگرانی کیلئے بل تیار

سندھ میں عادی مجرموں کی الیکٹرانک آلے سے نگرانی کیلئے بل تیار
کراچی : سندھ میں عادی مجرموں کو پکڑنے کے مشن کے لئے سندھ حکومت نے عادی مجرموں کو الیکٹرانک آلہ لگانے کے لیے نیا مسودہ قانون تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مجوزہ بل آج سندھ اسمبلی میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق الیکٹرانک آلہ عادی مجرموں کو پہنایا جائے گا، اسٹریٹ کرائم اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ عادی مجرموں کی مانیٹرنگ ہو، اگر عادی مجرم بریسلیٹ /ڈیوائس کو خراب کرتا ہے تو اس پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ مجوزہ بل میں کہا گیا کہ ڈیوائس /آلہ معزز جج کے فیصلے کے تحت عادی مجرموں کو لگایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے 10 مئی کو اس بل کے مسودہ کی منظوری دی تھی۔ مجوزہ بل کا سندھ اسمبلی ایجنڈہ کا حصہ ہے۔ کابینہ کے چند وزرا نے ایسے قانون کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔