حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) حکومت نے وفاق کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چالیس فیصد تک اضافہ کرنے فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور سرکاری ملازمین سے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد حکومت نے وفاق کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں چالیس فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کے لئے مراعات اور تنخواہوں سے متعلق اعلان کل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کیساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے ہیں۔ ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ہمارے پاس صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں ہیں، صوبائی حکومتوں کو ڈائریکٹیو بھجوائیں گے کہ ان کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔

Watch Live Public News