غصے پر قابو پانے کیلئے یہ غذائیں کھانے سے گریز کریں

غصے پر قابو پانے کیلئے یہ غذائیں کھانے سے گریز کریں
لاہور: (ویب ڈیسک) آج کل کی مصروف زندگی میں غصہ آنا ایک عام سی بات ہے، لیکن اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ صحت بخش غذا کھائیں اور بعض غذائیں کھانے سے گریز کریں۔ کسی بھی انسان کی زندگی میں بڑھتی عمر کے ساتھ ذمہ داریاں بہت زیادہ بڑھ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے تناؤ، غصہ، چڑچڑا پن اور جھنجھلاہٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔ لیکن ضرورت سے زیادہ چڑچڑے پن کی وجہ سے زندگی کا توازن بالکل بگڑ جاتا ہے اور آپ خوش ہونے کے بجائے ناراض رہتے ہیں۔ اگر آپ کو ایسا مسئلہ درپیش ہے تو اس سے فوری طور پر چھٹکارا پانا بہت ضروری ہے۔ کئی تحقیقوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب جسم میں ٹرانس فیٹی ایسڈز زیادہ مقدار میں بڑھ جاتے ہیں تو آپ کے اندر غصہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس سے انسان کی دماغی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس کے برعکس اومیگا تھری فیٹی ایسڈ غصے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں آپ کو کون سی غذائیں کھانی چاہیں۔ اپنی خوراک میں مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں شامل کریں۔ مشروم، بیج، اخروٹ جیسے اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کے ساتھ خوراک کا منصوبہ بنائیں۔ انڈے، مچھلی اور چکن جیسی ڈوپامائن والی خوراک غصے کو روکنے میں کارگر ثابت ہوتی ہے۔ میگنیشیم سے بھرپور خوراک جیسے سورج مکھی کے بیج، کدو کے بیج، پالک کا استعمال کریں۔ جہاں تک ممکن ہو میٹھی چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ پھل کو قدرتی طریقے سے کھائیں، یعنی اس کا رس نکالنے کے بجائے اسے پورا کھائیں۔ وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لئے جہاں تک ممکن ہو اپنے جسم کو سورج کی میں رکھیں۔ خشک میوہ جات خشک میوہ جات ایک گرم غذا ہے جس کی وجہ سے دماغ میں غصہ بڑھ سکتا ہے، بہتر ہے کہ اسے رات بھر پانی میں بھگو کر صبح اٹھنے کے بعد کھائیں۔ بینگن بیگن زیادہ مقدار میں نہ کھائیں کیونکہ اس سے غصہ بہت بڑھ سکتا ہے۔ ٹماٹر ٹماٹر آپ کے جسم میں گرمی بڑھا سکتا ہے اور اسے زیادہ کھانے سے آپ کو غصہ بھی آتا ہے، ٹماٹر زیادہ نہ کھائیں۔

Watch Live Public News